Friday, March 29, 2024

سعیدغنی کا لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے ملاقاتوں کا اعتراف

سعیدغنی کا لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے ملاقاتوں کا اعتراف
July 10, 2020
 کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے لیاری گیگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے ملاقاتوں کا اعتراف کر لیا۔ انہوں نے کہا وہ عزیر بلوچ سے ملے بھی ہیں اور ان کے گھر کھانا بھی کھایا ہے۔ پیپلزپارٹی اور مرزا فیملی آمنے سامنے آ گئے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے وزیر اطلاعات سندھ  ناصرحسین شاہ کے ساتھ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کی۔ سعید غنی نے کہا کہ مرزا فیملی کے پاس تو بدین میں ایک انچ زمین نہیں تھی۔ آصف زردری نے ان کو نواز۔ فہمدہ مرزا کو اسپیکر بنایا، ذوالفقار مرزا کو وزیر داخلہ بنایا۔ سعید غنی نے سوال کیا کہ ہم برے تھے تو فہمیدہ مرزا اور حسنین مرزا نے دو ہزار تیرہ میں پیپلزپارٹی کا ٹکٹ کیوں مانگا تھا؟؟پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ فہمیدہ مرزا کل جھوٹ بول رہی تھیں۔ جن کی بدولت مقام ملا ان کا احساس کریں۔ یہ بھی کہا کہ انہوں نے ابھی صرف ٹریلر دیکھایا ہے۔ سعیدغنی نے گینگسٹرعزیر بلوچ سے ملاقاتوں اور ان کے گھر کھانا کھانے کا اعتراف بھی کیا۔ سعید غنی نے علی زیدی کو بھی چیلنج کیا اور کہا ان پر لگائے گئے الزامات پر علی زیدی ان کا سامنا کریں۔ یہ الزام بھی لگایا کہ علی زیدی، عارف علوی اور عمران اسماعیل نے امن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی تھی۔