Friday, May 10, 2024

سعید غنی کے حلقہ انتخاب میں شامل چنیسر گوٹھ اور منظور کالونی کی حالت انتہائی ابتر

سعید غنی کے حلقہ انتخاب میں شامل چنیسر گوٹھ اور منظور کالونی کی حالت انتہائی ابتر
May 11, 2020
 کراچی (92 نیوز) سعید غنی کے حلقہ انتخاب میں شامل چنیسر گوٹھ،اعظم بستی اور منظور کالونی کی حالت انتہائی ابتر ہے۔ اسی حلقے میں موجود اسکول کی حالت بھی دیکھ لیں ، ڈیسک تو ہیں لیکن ٹوٹے ہوئے ، جگہ جگہ کچرا بھی پڑا ہے۔ منظور کالونی میں قائم ڈسپینسری کی  حالت بھی قابل رحم ہے۔ عملہ کوئی نہیں جگہ جگہ کچرا ہی کچرا ہے۔ حلقے کے عوام کہتے ہیں سعید غنی نے انتخاب کے وقت بڑے وعدے کئے تھے جو وفا نہ ہوئے۔ علاقہ مکین کہتے ہیں سعید غنی کا گھر بھی چنیسرگوٹھ میں ہے جو ان ہی کا حلقہ ہے۔ اس کے باوجود مسائل کا حل نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔ سعید غنی کے حلقے کی سڑکیں بھی ٹوٹ  پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔