Saturday, April 20, 2024

سعید غنی کے الزامات پر فہمیدہ مرزا کا اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط

سعید غنی کے الزامات پر فہمیدہ مرزا کا اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط
July 11, 2020
کراچی (92 نیوز) سعید غنی کے الزامات پر وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھ دیا۔ فہمیدہ مرزا کہتی ہیں سعید غنی نے آئینی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ سعید غنی نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی موجودگی میں کہا گیا میں نے مشترکہ مفادات کونسل میں ٹمپرڈ رپورٹ جمع کرائی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سعید غنی کے الزامات بے بنیاد، غیر آئینی اور غلط ہیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی بطور نگران آئندہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی روک تھام کریں۔ آئینی اداروں کو سیاست کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنانا چائیے۔