Friday, April 26, 2024

سعید غنی کی شہید ڈی ایس پی قاسم غوری کی رہائش گاہ آمد،فاتحہ خوانی

سعید غنی کی شہید ڈی ایس پی قاسم غوری کی رہائش گاہ آمد،فاتحہ خوانی
September 6, 2019
کراچی (92 نیوز) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی شہید ڈی ایس پی قاسم غوری کی رہائشگاہ پر گئے جہاں ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ، فاتحہ خوانی اور شہد کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے اس موقع پر کہا کہ شہیدوں کے اہلخانہ تنہاہ نہیں پوری قوم ان کے ساتھ ہے، کشمیریوں کے حق کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا امن شہیدوں کی قربانی کا نتیجہ ہے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ان کی آزادی کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وطن کے وفاع کے لئے آج بھی پوری قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔