Thursday, April 18, 2024

سعید غنی کی زیر صدارت اجلاس ، ڈیلی ویجز ملازمین کی مشکلات کے ازالے کیلئے اقدامات پر غور

سعید غنی کی زیر صدارت اجلاس ، ڈیلی ویجز ملازمین کی مشکلات کے ازالے کیلئے اقدامات پر غور
March 19, 2020
 کراچی (92 نیوز) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت کمشنر ہاؤس کراچی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی بنا پر کاروبار کی بندش سے ڈیلی ویجز ملازمین کی مشکلات کے ازالے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ مزدور طبقے کی امداد کے لیے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت کمشنر ہاؤس کراچی میں اجلاس ہوا ۔ پاک آرمی، رینجرز، پولیس اور فلاحی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کو راشن اور دیگر امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی کمیٹی فوری تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ روز اجرت کمانے والے مزدوروں کے گھروں پر راشن پہنچانے کے لیےاقدامات کیے جائیں گے۔ سعید غنی نے تاجر برادری سے بھی مزدور طبقے کی ہر ممکن مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ بھی کہا کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران روزانہ کی بنیاد پر اجرت کمانے والوں کی امداد کا کام شروع کر دیا جائے گا۔