Thursday, May 9, 2024

سعید غنی نے نیب کو حکومت کا آلہ کار قرار دیدیا

سعید غنی نے نیب کو حکومت کا آلہ کار قرار دیدیا
October 5, 2019
کراچی (92 نیوز) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے نیب کو حکومت کا آلہ کار قرار دیا ،  کہا کہ حکومت نے کاروباری طبقے کیلئے مشکلات پیدا کر دی ہیں ۔ وزیر اطلاعات سندھ  سعید غنی نے  کہا کہ  علیمہ خان نیب کےدائرےسےپہلےہی باہرہیں، پیپلزپارٹی کی ہمدردیاں مولانا فضل الرحمٰن کیساتھ ہیں، مولانافضل الرحمن اپنےاحتجاج میں سنجیدہ نظر آتے ہیں،نیب مقدمات پرکمیٹی بنادی گئی ہے،اب بزنس کمیونٹی اپنےفیصلے خودکرےگی۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ علیمہ خان اور پرویز خٹک کا احتساب کون کریگا ، شیخ رشید کی باتوں کو سنجیدگی  سے نہیں لینا چاہیے، ان کی کوئی بات سچ نہیں ہوئی۔