Monday, May 13, 2024

سعید غنی نے سیکریٹری سینیٹ کی برطرفی کا مطالبہ کردیا

سعید غنی نے سیکریٹری سینیٹ کی برطرفی کا مطالبہ کردیا
March 13, 2021

کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی نے سیکریٹری سینیٹ کی برطرفی اور جیل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

صوبائی وزیر سعید غنی بولے کہ سیکرٹری سینیٹ نے مسلسل غلط بیانی سے کام لیا۔ ووٹ ڈالنے سے متعلق طریقہ کار پر بیان بدلا۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا سیکرٹری سینیٹ کو فوری برطرف ہوجانا چاہیے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کئی سنگین الزامات بھی لگائے۔