Thursday, April 25, 2024

سعید غنی اور وسیم اخترکاغیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری رکھنے پراتفاق

سعید غنی اور وسیم اخترکاغیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری رکھنے پراتفاق
November 14, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) وزیربلدیات سندھ  اور میئر کراچی  کے مابین ملاقات ہوئی ۔ ملاقات مین غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری رکھنےپراتفاق ہوا ۔ وزیر بلدیات سندھ  سعید غنی اور میئر کراچی وسیم اختر  کی ملاقات ہوئی جس میں شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف  آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر کے اطراف غیرقانونی دکانیں ختم کی جائیں گی ۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں تجاوزات کیخلاف آپریشن اور شہر کے دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق ہوا۔ میئر کراچی کا کہنا تھا ایمپریس مارکیٹ میں کرایہ دینے والے  دکانداروں کا ازالہ کیا جائے گا ۔سعید غنی نے افسران کو بھی تجاوزات کا ذمہ دار قرار دیا ۔ وزیربلدیات کا کہنا تھا گلشن اقبال میں بھی واٹر بورڈ کی زمین سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔