Friday, April 19, 2024

سعید اجمل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کردیا

سعید اجمل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کردیا
November 29, 2017

راولپنڈی ( 92 نیوز ) جادوگر اسپنر سعید اجمل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔ دنیائے کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے اور اپنی جادو گری سے کئی میچوں کے پانسے پلٹ کر پاکستان کو میچ جتوانے والے سعد اجمل پریس کانفرنس کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔
پریس کانفرنس کے دوران سعید اجمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے گلے شکوے بھی کئے اور کہا کہ ان کے باؤلنگ ایکشن کیس کو بہتر انداز میں نہیں لڑا گیا ۔ بورڈ کی جانب سے جو سپورٹ نہیں ملی وہ ملنی چاہئے تھی ۔ سعید اجمل نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ اب پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔اب صرف بیرون ملک ٹی 20 ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گے۔
سعید اجمل کا کہنا تھا کہ 25 سے 30 باؤلرز ایسے ہیں جن کا باؤلنگ ایکشن مشکوک ہے ۔ آئی سی سی ان باؤلرز کو بھی دیکھے۔ آئی سی سی فارمولہ صرف پاکستان پر نہیں بلکہ دیگر ممالک پر بھی لاگو ہونا چاہیے ۔ انھوں نے اسلام آباد یونائیٹیڈ کے لئے کوچنگ کرنے کابھی اعلان کیا ۔
سعید اجمل نے اپنے کیرئر میں 35ٹیسٹ,113ایک روزہ اور 64ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ جنوبی افریقی کو ہوم سریز میں ہرانا اور2009 کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا سعید اجمل کےلئے کرکٹ کے یادگار لمحات ہیں۔