Friday, April 26, 2024

سعید اجمل اکیڈمی کے زیر اہتمام ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ

سعید اجمل اکیڈمی کے زیر اہتمام ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ
April 4, 2015
فیصل آباد(ویب ڈٰیسک)فیصل آباد میں دوسری لائلپور ٹی ٹونئٹی چمیپن شب جاری ہے جس میں قومی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں کی جانب سے حصہ لے رہے ہیں۔ کھلاڑیون کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے باوجود کھیل کے میدان ویران نہیں ہونے چاہیں۔ بوہڑاں والی گرواںڈ میں سعید اجمل اکیڈمی کے زہراہتمام ہونے والی ٹی ٹونئٹی چمپئن شب میں آف اسپنر سعید اجمل کے ساتھ ساتھ شعیب ملک ، سہیل تنویر ،فواد عالم نے بھی شریک ہیں، جبکہ دورہ بنگلا دیش کے لیے ٹیم سے باہر ہونے والے عمر اکمل اور ناصر جمشید بھی ایکشن میں نظر آئے۔ ورلڈ کپ میں ناکام رہنے والے وکٹ کیپرعمر اکمل نے  ٹیم سے باہر ہونے کے سوال پر تو کچھ نہ بولے ڈومسٹیک کرکٹ کے فروغ کے لیے زور دیا۔ چمپئین شپ میں شریک سٹار کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد گراؤند میں جمع ہوگئی، جس پر سعید اجمل بھی خوش دکھائی دئیے۔ جادو گر اسپنر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ٹیم کی نئی قیادت اور نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی ثابت کرنے کے لیے دورہ بنگلہ دیش سنہری موقع ہوگا۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بند ہونے کے بعد کھیل کے میدانوں کو ویرانی سے بچانے کے لیے تمام قومی کھلاڑی ایسے ایونٹس کے ذریعے متحرک ہیں۔ ان میدانوں میں انٹرنشنل کرکٹ نہ سہی اس طرح کے ایونٹس بھی نہ صرف شائقین کے لیے تفریح کا ذریعہ ہیں بلکہ میدانوں کو آباد رکھنے کا بھی باعث بن رہے ہیں۔