Friday, March 29, 2024

سعید آباد نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ کی رکشہ کو ٹکر ،11 افراد جاں بحق

سعید آباد نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ کی رکشہ کو ٹکر ،11 افراد جاں بحق
November 7, 2019
بھٹ شاہ ( 92 نیوز) بھٹ شاہ کے علاقہ سعید آبا کے قریب نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار مسافر کوچ نے رکشہ کو ٹکر مار دی ، حادثے میں  11افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ۔  لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا  ۔ دوسری جانب  خیرپور میں بس اورٹرک میں تصادم کےباعث 2 افرادجاں بحق،17زخمی ہو گئے ۔ سندھ میں دو مختلف ٹریفک حادثات کئی جانیں لے گئے  ، بھٹ شاہ میں سعید آباد کے قریب  مسافر کوچ مزدوروں کیلئے موت کا سامان بن گئی ، رکشہ میں سوار مزدوری کیلئے جانیوالوں کو مزدوری نہ ملی موت مل گئی ، تیز رفتار بس کی ٹکر سے رکشے میں سوار افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ حادثہ  کراچی جانیوالی بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، حادثے میں زخمی ہونیوالے 2بچوں سمیت 5 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس نے بس کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ خیر پور میں بس اور ٹرک  میں ٹکر کے باعث دو افراد جاں بحق جب کہ 17 زخمی ہو گئے ۔ مسافر کوچ کراچی سے  سوات جا رہی تھی ، حادثے  اوورٹیکنگ کی وجہ سے پیش آیا ، زخمیوں کو گمبٹ اور خیر پور کے اسپتالوں  میں منتقل کر دیا گیا۔