Saturday, May 18, 2024

سعوی عرب کے مشہور میگزین الرجل نے سرورق پر عمران خان کی تصویر شائع ‏کردی

سعوی عرب کے مشہور میگزین الرجل نے سرورق پر عمران خان کی تصویر شائع ‏کردی
March 26, 2019

ریاض ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں اوروژن کی دنیا بھی معترف ہے ، سعوی عرب کے مشہور میگزین "الرجل" نے  اپنے  سرورق پر عمران خان کی تصویر  شائع کر دی۔

سعوی عرب  کے  میگزین کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی  پاکستانی رہنما  کی تصویر سرورق کی زینت بنی ہے ۔

میگزین میں وزیر اعظم عمران کی قائدانہ صلاحیتوں اور  اُن کے نئے پاکستان کے حوالے  سے وژن پر تفصیلی آرٹیکل بھی  شامل ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے   میگزین کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے  اِسے تمام پاکستانیوں کیلئے  باعث فخر قرار دیا ہے ۔