Sunday, September 8, 2024

سعودیہ،ایران کشیدگی پرتشویش، دونوں ممالک پر امن طریقے سے اختلافات ختم کریں: وزیراعظم نواز شریف

سعودیہ،ایران کشیدگی پرتشویش، دونوں ممالک پر امن طریقے سے اختلافات ختم کریں: وزیراعظم نواز شریف
January 18, 2016
ریاض(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل  راحیل شریف نے ریاض میں  سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ کی  تازہ صورتحال  پر  تبادلہ خیال کیا مشترکہ اعلامیے میں سعودی عرب اور ایران کو  بات چیت کے ذریعے اختلافات ختم  کرنے  پر زور دیا  گیا ہے پاکستان  کا اعلیٰ  سطح  کا  وفد کل  تہران   میں  ایران کے  صدر  حسن روحانی سے  ملاقات  کرے  گا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان نے ریاض اور تہران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردیں۔ وزیراعظم نوازشریف  اورآرمی چیف جنرل  راحیل شریف نے ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے مشترکہ ملاقات کی اور  خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان  نے  سعودی  عرب اور ایران  کی  کشیدگی پرتشویش کااظہار کرتے  ہوئے  دونوں ممالک کو مسئلے کا پر امن حل نکالنے پر زوردیا۔ ملاقات کےبعد مشترکہ اعلامیہ جار ی کیا گیا  جس میں کہاگیاہے کہ  پاکستان 34 رکنی  دفاعی اسلامی اتحاد کی بھر پور حمایت کرتا ہے جبکہ  دو مسلم ممالک کے درمیان اختلافات کو دور کرانے کے لیے بھی  تیار ہے اعلامیے  کے مطابق سعودی فرمانروا کی جانب سے پاکستان کے کردار کی تعریف کی گئی اور سعودی عرب نے پاکستان کی جانب سے اٹھائی گئی امن کی کوششوں کوبھی  سراہا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے وزیراعظم نوازشریف اورجنرل راحیل شریف کے اعزازمیں ظہرانہ بھی  دیا جس میں طارق فاطمی  اور سعودی شاہی خاندان کے  افراد  نے بھی  شرکت کی  اس سے پہلے وزیراعظم نوازشریف نے گورنرریاض جبکہ آرمی چیف  جنرل  راحیل  شریف نے سعودی وزیردفاع محمدبن سلمان سے ملاقات کی اس موقع پر آرمی چیف کاکہناتھاکہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال سے مسلم امہ   کمزورہورہی ہے۔جنرل راحیل شریف نے ایران اورسعودی عرب کے درمیان رابطے بڑھانے پربھی زوردیا۔ nawaz si ganja s ganja