Friday, March 29, 2024

سعودیہ یمن معاملہ ، پاکستان کے ثالثی کے کردار پر سفارتی حکام سے تجاویز طلب

سعودیہ یمن معاملہ ، پاکستان کے ثالثی کے کردار پر سفارتی حکام سے تجاویز طلب
October 26, 2018
لاہور (92 نیوز) سعودیہ یمن معاملے میں پاکستان کے ثالثی کے کردار پر حساس ادارے اور سفارتی حکام سے تجاویز طلب کر لی گئیں۔ پاکستان تنازع حل کرانے کے لئے عملی اقدامات کرے گا۔ سفارتی حکام سے پہلے سے تیار تجزیاتی رپورٹس مانگ لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یمن کے معاملے پر ثالث کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ کو بھی متحرک کر دیا گیا۔ نائنٹی ٹو نیوز میں شائع خبر کےمطابق انٹیلی جنس ادارہ بیرونی فرنٹ پر کام کرتا ہے اور کئی دہائیوں سے سعودی اسٹیبلشمنٹ سے قریبی روابط میں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب سے معاشی پیکج کے حصول میں بھی انٹیلی جنس ادارے نے بڑا کلیدی کردار اداکیا جبک ہاسٹیبلشمنٹ میں وزیر اعظم کے یمن پر ثالثی کے رول کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔ تجزیاتی رپورٹس کے ذریعے پاکستان کے ثالثی کردار پر جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے ممالک کے رجحانات، خطے میں پاکستان کی مخالف قوتوں کے ردعمل اور آئندہ منصوبوں کے بارے میں اندازہ لگایا جائے گا۔