Thursday, May 9, 2024

سعودیہ کی سفری پابندیوں میں نرمی، پی آئی اے نے مسافروں کی بکنگ شروع کر دی

سعودیہ کی سفری پابندیوں میں نرمی، پی آئی اے نے مسافروں کی بکنگ شروع کر دی
September 17, 2020
لاہور (92 نیوز) سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے نے مسافروں کی بکنگ شروع کر دی۔ پاکستان سے سعودی عرب کی ہفتہ وار 23 پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ 30 ستمبر تک جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام کے لئے مزید 28 پروازوں کی اجازت بھی طلب کر لی گئی ہے۔ وہ تمام مسافر جن کے پاس سعودی عرب کا رہائشی، اقامہ ہولڈر یا وزٹ ویزہ ہے وہ سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں۔ سعودیہ جانے والے مسافروں کو 48 گھنٹے کے اندر کرونا کا منفی ٹیسٹ فراہم کرنا لازمی ہو گا۔