Monday, September 16, 2024

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید قرباں 21اگست کو منائی جائے گی

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید قرباں 21اگست کو منائی جائے گی
August 11, 2018
ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، حجاز مقدس میں  عید قرباں 21اگست کو منائی جائے گی۔ سعودی سپریم کورٹ کے اعلان کے مطابق ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے جس کے مطابق حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 20اگست کو جبکہ عید الاضحی منگل21اگست کو ہوگی۔ دوسری جانب  پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے  کیلئے  مفتی منیب کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  آج ہوگا۔ سعودی عرب کی وزارت حج کے ترجمان کے مطابق اس سال دنیا بھر سے تقریباً20لاکھ عازمین ارض مقدس پہنچیں گے، سیکڑوں پروازیں عازمین کو مملکت لائیں گی۔ سعودی عرب میں حج 2018 کے لئے آپریشنل پلان بھی تیار کر لیا گیا 14 ہزار ملازمین کے علاوہ چار سو کے قریب گاڑیاں ڈیوٹی سرانجام دیں گی ۔ دوسری جانب پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔