Thursday, April 25, 2024

سعودیہ سے ملنے والی رقم کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، شوکت ترین

سعودیہ سے ملنے والی رقم کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، شوکت ترین
October 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مشیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے سعودیہ سے ملنے والی رقم کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورے میں سعودی عرب نے پیکج کی منظوری دی ۔ 4.2 ارب ڈالر ایک سال کیلئے ملیں گے۔ سعودی عرب 10 کروڑ ڈالر ماہانہ تیل کی مؤخر ادائیگیوں کیلئے فراہم کرے گا۔

وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہر جگہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، امیر ہو یاغریب ہر ملک میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ یورپ اور بھارت میں بھی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیٕں، ایک آدھ چیز پر بحث ہورہی ہے، ۔ ایک دو دن میں معاملات طے پا جائیں گے ۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کے مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔