Saturday, May 18, 2024

سعودیہ‘ ایران کشیدگی : مسلم امہ میں تفریق کے متحمل نہیں ہو سکتے: مشیرخارجہ

سعودیہ‘ ایران کشیدگی : مسلم امہ میں تفریق کے متحمل نہیں ہو سکتے: مشیرخارجہ
January 5, 2016
اسلام آباد (92نیوز) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مسلم امہ میں کسی تفریق کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنازع کو حل کرنے کا خواہاں ہے۔ قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ مسلم امہ میں کسی تفریق کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنازعے کا حل چاہتا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ موجودہ حالات سے دہشت گرد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس لئے تمام اسلامی ممالک کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ دونوں ممالک میں خراب حالات کی وجہ سے تشویش ہے۔ مشیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے لئے کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔