Wednesday, April 24, 2024

سعودی کابینہ نےتیل پر انحصار کم کرنے کےمنصوبے کی منظوری دے دی

سعودی کابینہ نےتیل پر انحصار کم کرنے کےمنصوبے کی منظوری دے دی
April 26, 2016
  ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی کابینہ نےتیل سے ہونے والی آمدن پر انحصار کم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔منصوبے کے تحت تیل کی سرکاری کمپنی ارامکو کے پانچ فیصد سے کم حصص بھی فروخت کیے جائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق  سعودی عرب میں حکومتی آمدن کا تقریباً 80 فیصد حصہ تیل کی فروخت سے حاصل ہوتا ہے۔گذشتہ برس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے سعودی معیشت متاثر ہوئی ہے۔ کابینہ کی جانب سے وژن 2030 کی منظوری دی گئی ہے اس کے تحت تیل کی سرکاری کمپنی ارامکو کے پانچ فیصد سے کم حصص بھی فروخت کیے جائیں گے۔ملک کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ارامکو کے حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم بیس کھرب  ڈالر کے خودمختار مالیاتی فنڈ کی تشکیل کے لیے استعمال ہوگی۔