Wednesday, May 8, 2024

سعودی کابینہ نے اقامے کے سہ ماہی اجرا اور تجدید کی منظوری دیدی

سعودی کابینہ نے اقامے کے سہ ماہی اجرا اور تجدید کی منظوری دیدی
January 27, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری آ گئی۔ سعودی کابینہ نے اقامے کے سہ ماہی اجرا اور تجدید کی منظوری دیدی۔

منظوری ورک پرمٹ اقامہ ہولڈرز کیلئے دی گئی ہے۔ گھریلو عملہ اور وہ تمام ملازمین جو اس کے دائرے میں آتے ہیں ان پر یہ فیصلہ لاگو نہیں ہو گا۔ سعودی کابینہ نے ورک پرمٹ فیس، اقامہ فیس کی بھی منظوری دی۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فرمان جاری کر دیا۔

یہ فیس اقامے کی مدت کے حساب سے وصول کی جائے گی۔ اس سے قبل ایک سال کی فیسیں یکمشت وصول کی جا رہی تھیں۔