Sunday, September 8, 2024

سعودی ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن سے دھڑ جڑی پاکستانی بچیوں کو علیحدہ کر دیا

سعودی ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن سے دھڑ جڑی پاکستانی بچیوں کو علیحدہ کر دیا
March 27, 2016
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی دھڑ جڑی بچیوں فاطمہ اور مشعال کو ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے الگ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دھڑ جڑی بچیوں کو گزشتہ ہفتے سعودی فرمانروا کی ہدایت پر کنگ عبدالعزیز اسپتال ریاض میں داخل کرایا گیا جہاں پانچ گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد سینے اور پیٹ سے جوڑی ہوئی بچیوں کو الگ کردیا گیا۔ اس عمل میں بیس ماہر ڈاکٹروں اور طبی ماہرین نے حصہ لیا۔ والدین نے بچیوں کے کامیاب آپریشن پر اسپتال انتظامیہ اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔