Tuesday, May 21, 2024

سعودی ولی عہد کے دورے پر نائنٹی ٹو نیوز نے عربی میں کوریج کرکے نئی جہت متعارف کرا دی

سعودی ولی عہد کے دورے پر نائنٹی ٹو نیوز نے عربی میں کوریج کرکے نئی جہت متعارف کرا دی
February 18, 2019
 لاہور (92 نیوز) سعودی ولی عہد کے تاریخی دورے پر نائنٹی ٹو نیوز نے عربی میں کوریج کرکے نئی جہت متعارف کرا دی۔ سب سے منفرد اور خوبصورت اسکرین، جدید ایچ ڈی پلس ٹیکنالوجی کا استعمال، نامور تجزیہ کاروں ،اینکرز کی ٹیم  کے ساتھ شاہی مہمان  کےتاریخی  دورہ کی میراتھن ٹرانسمیشن نائنٹی ٹونیوز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ نائنٹی ٹو نیوز نےسعودی ولی عہد کے دورے کے شیڈول کے اعلان سے لے کر پاک سرزمین پر قدم رکھنے اور اسلام آباد میں سرگرمیوں سے اپنے ناظرین کو پل پل باخبر رکھا۔ شہزادہ محمد بن سلمان  کے دورہ کے موقع پر اپنے عرب ناظرین کے لیے عربی میں کوریج کر کے نائنٹی ٹو نیوز ایک بار پھر بازی لے گیا۔ سعودی وفد کے ارکان، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں  اور  عرب باشندوں  نے بھی  منفرد کوریج کی بھرپور ستائش کی ۔ سعودی ولی عہد کے دورہ کے موقع پر نائنٹی ٹو نیوز گروپ نے سب سے بڑی ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا۔ نامور تجزیہ کاروں نے پاک سعودی قریبی برادرانہ تعلقات پر تاریخ کے اوراق پلٹے  اور ناظرین کو سعودی عرب کی پاکستان سے محبت  سے آگاہ کیا۔ سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ نائنٹی ٹو نیوز کی   کوریج کے چرچے ہیں۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ شاہی مہمان کے دورے پر تاریخی کوریج کرکے نائنٹی ٹو نیوز نے دل جیت لیے ہیں۔