Saturday, May 18, 2024

سعودی ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

سعودی ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں
February 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سعودی ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، محمد بن سلمان کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پاکستان ایئر فورس کے طیارے سکیورٹی حصار میں لیں گے ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شایان شان طریقے سے استقبال کی تیاریاں مکمل ہو گئیں ، پاک فضائیہ شہزادہ  محمد بن سلمان کے طیارے کو سکیورٹی فراہم کرے گی جبکہ فضائیہ کا شیر دل اسکورڈن سلامی دے گا ۔ اور جے ایف 17تھنڈر طیارے فلائی پاسٹ پیش کریں گے ۔ سعودی آرمی اور اسلامی فوجی اتحاد کا 235 رکنی دستہ پہنچ گیا ،110 شاہی گارڈ بھی آئیں گے۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہو گی جبکہ صدر مملکت ظہرانہ دیں گے ، پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان پندرہ سے بیس ارب ڈالر کے معاہدوں کا قوی امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے اس شاہی دورے کے لئے تین سو پراڈو گاڑیوں کا انتظام بھی کر لیا گیا ہے ۔ولی عہد کے لئے گاڑیاں سعودی عرب سے لائی جائیں گی  جبکہ سعودی آرمی اور اسلامی فوجی اتحاد کے 235 ارکان پر مشتمل دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے ۔ پاکستان آمد کے بعد سعودی ولی عہد وزیراعظم ہاؤس پہنچیں گے جہاں اُنہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان اور شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہو گی ۔ ذرائع  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گےجبکہ صدرمملکت عارف علوی بھی  ولی عہد کے اعزاز میں ایوان صدر میں عشائیہ دیں گے ۔ اس موقع پر   کلچرل پرفارمنس بھی ہو گی اورسکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم ہاؤس میں  قیام کریں گے جبکہ کھانے پینے کی اشیا بھی سعودی عرب سے لائی جا رہی ہیں ۔ دونوں ممالک کےدرمیان ممکنہ معاہدوں کی تو اس حوالے سے  قومی امکان ہے کہ پندرہ سے بیس ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہونگے  جبکہ  آئل ریفائنری، کے پی اور پنجاب میں ٹواررزم کے ہوٹلز کی تعمیر اور توانائی کے پراجیکٹس  بھی ان معاہدوں میں شامل ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے  کہ  حویلی بہادرشاہ ، بھکی پاور پلانٹ میں سعودی سرمایہ کاری کا امکان ہے  ۔