Saturday, April 20, 2024

سعودی ولی عہد کیلئے پاکستانی شہریوں نے تحائف تیار کر لئے

سعودی ولی عہد کیلئے پاکستانی شہریوں نے تحائف تیار کر لئے
February 17, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سعودی ولی عہد کیلئے پاکستانی شہریوں نے  اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے تحائف تیار کر لئے ۔خاتون سمیت اسلام آباد کے دو شہریوں نے سعودی شہزادے کے پورٹریٹ تیار کئے جبکہ  پشاور کی معروف چپل بنانے والے چاچا نورالدین نے بھی محمد بن سلمان کے لئے شہزادہ چپل تیار کرلی۔ ہردلعزیز سعودی شہزادےمحمد بن سلمان کیلئے پوری قوم نے پلکیں بچھا رکھی ہیں۔ لوگ مختلف انداز میں  سعودی شہزادے سے اپنی  محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ رابعہ ذاکر اسلام آباد کی  نوجوان آرٹسٹ   رابعہ ذاکر نے سعودی ولی عہد کا پورٹریٹ اپنے ہاتھ سے تیار کیا ہے ،۔آئل پیٹنگ  کے اس شاہکار کو مکمل کرنے کیلئے آرٹسٹ نے پورا ہفتہ لگایا ،سعودی روایتی عرب لباس، رومال کو بھی آئل پینٹنگ سے حقیقی رنگ دیئے گئے  ہیں۔ رابعہ ذاکر  کا کہنا ہے ۔ ولی عہد کے چہرے کے جلالی اور جمالی تاثرات بنانا مشکل کام تھا،وہ یہ تحفہ خود ولی عہد کو پیش کرنا چاہتی ہیں۔ رابعہ کی طرح اسلام آباد کے رہائشی آرٹسٹ محمد حنیف نے بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پورٹریٹ تیار کیا  ہے جو لوک ورثہ میں بنایا گیا۔انہیں اس کی تیاری میں چار دن لگے ۔ پورٹریٹ محمد حنیف یہ خصوصی تحفہ وزیر اطلاعات فواد چودھری کے ذریعے شہزادہ محمد بن سلمان تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ پشاور کی معروف چپل بنانے والے چاچا نورالدین بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے  اور سعودی شہزادے کیلئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا۔ تحفہ لے کر اسلام آباد پہنچ گئے ۔ چاچا نورالدین چاچا نورالدین  نےپشاوری چپل کے دو جوڑے وزیراطلاعات فواد چودھری کے حوالے کردیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان پشاوری چپل کے یہ دو جوڑے شہزادہ محمد بن سلمان کو تحفے میں دیں گے۔ کپتان چپل