Tuesday, April 23, 2024

سعودی ولی عہد کیخلاف بغاوت کچلنے کیلئے کریک ڈاؤن ، مزید بیس شہزادے گرفتار

سعودی ولی عہد کیخلاف بغاوت کچلنے کیلئے کریک ڈاؤن ، مزید بیس شہزادے گرفتار
March 9, 2020
 ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیخلاف بغاوت کچلنے کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سعودی حکومت نے مزید بیس شہزادوں کو گرفتار کر لیا جن پر بغاوت کے لیے امریکیوں سمیت دیگر بیرونی قوتوں سے رابطوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دو روز قبل بھی ولی عہد محمد بن سلمان کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں ان کے چچا شہزادہ احمد بن عبدالعزیز، چچا زاد بھائی اور سابق ولی عہد محمد بن نائف اور شاہی خاندان کے اہم ترین فرد شہزادہ نواف بن نائف کو ان کے محلات سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد نومبر میں ریاض میں ہونے والے جی ٹوئنٹی سمٹ سے قبل فرمانروا بننے کا  ارادہ رکھتے ہیں۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان اپنے والد  فرمانروا  شاہ سلمان بن عبدالعزیز  کی حیات میں بادشاہ بننا چاہتے ہیں ۔ خبر رساں ادارے نے حالیہ کریک ڈاؤن کی مزید وجوہات  بیان کرتے ہوئے بتایا کہ شہزادہ  محمد  بن سلمان کو تشویش ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دوسری  بار امریکی صدارت نہیں حاصل کر پائیں گے جبکہ ڈیموکریٹ پارٹی سے صدارتی امیدوار اُن کے سخت مخالف ہیں۔