Wednesday, May 22, 2024

سعودی ولی عہد کو الوداع کہنے کی تقریب میں آرمی چیف مرکز نگاہ رہے

سعودی ولی عہد کو الوداع کہنے کی تقریب میں آرمی چیف مرکز نگاہ رہے
February 18, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سعودی ولی عہد کو الوداع کہنے کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مرکز نگاہ رہے۔ وزیراعظم اور وفاقی وزرا سے خوش گپیاں کیں ، مسکراہٹیں بھی بکھیرتے رہے۔ سعودی ولی عہد کے دورے میں پاکستان کی کامیاب سفارت کاری اور 20 ارب ڈالر کے معاہدوں پر حکومت کے ساتھ سپہ سالار بھی خوشی سے نہال ہیں۔ نور خان ایئر بیس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے چہرے سے خوشی جھلکتی رہی۔ انتہائی مسرور دکھائی دیئے۔ آرمی چیف نے وفاقی وزرا سے خوب خوش گپیاں کیں ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے آہستگی میں باتیں بھی کرتے رہے۔ سعودی ولی عہد کی روانگی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان بھی مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔ سپہ سالار نے ایئر بیس پر موجود وزرا اور دیگر شخصیات سے مصافحہ بھی کیا ۔