Friday, April 26, 2024

سعودی ولی عہد کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ، تیل کی گرتی قیمتوں میں استحکام پر بات چیت

سعودی ولی عہد کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ، تیل کی گرتی قیمتوں میں استحکام پر بات چیت
April 3, 2020
 ریاض (92 نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں تیل کی گرتی قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے بات چیت کی۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور زیر بحث آئے۔ خصوصا عالمی تیل منڈی کے حالات پر گفتگو کی گئی۔ صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ٹیلیفونک مذاکرات کے بعد پٹرول کے نرخوں میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہو گیا- بحر الشماال کا ایک بیرل تیل 36.29 ڈالر تک پہنچ گیا- اس سے قبل 30.82 ڈالر میں فروخت ہو رہا تھا ،25 فیصد کا اضافہ ہوا- مغربی ٹیکساس کا ایک بیرل تیل 27.39 ڈالر میں فروخت ہوا۔ اس کی قیمت میں 25.4 فیصد کا اضافہ ہوا- ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں روس اور سعودی عرب کے رہنماؤں سے مذاکرات کیے۔ انہیں یقین ہے کہ دونوں ملک آٖپس میں جاری تیل نرخوں کے معاملات طے کرلیں گے جس سے تیل پیداوار میں کمی ہو گی اور نرخ بہتر ہوں گے- روسی صدر نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ تیل پیدا کرنے اور تیل خریدنے والے ممالک کو عالمی تیل منڈی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے حل نکالنا ہو گا۔