Friday, March 29, 2024

سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی محافظوں نے حصار میں لیا

سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی محافظوں نے حصار میں لیا
February 18, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی فضائی محافظوں نے اپنے حصار میں لیا اور بحفاظت نور خان ائیر بیس  تک پہنچایا ۔ جے ایف 17 تھنڈر سعودی شہزادے کے  پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پاکستانی کی شان جے ایف 17 تھنڈر  اور ایف 16 فائٹر طیاروں نے  مہمان طیارے کو اپنے سکیورٹی حصار میں لیا۔ ائیر بیس پر بھی مہمان کی آمد کے پیش نظر استقبال کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ، جہاں سرخ کارپٹ بچھا دیا گیاہے جب کہ  ائیربیس سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی بھر میں محمد بن سلمان کے قد آور بینرز اور پوٹریٹ لگا دیے گئے ہیں ۔