Tuesday, May 21, 2024

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچا گیا

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچا گیا
February 18, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔  دورے سے متعلق لاکھوں لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،پاکستان اور سعودی عرب  سمیت پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں نے دورے سے متعلق سوشل میڈیا پر اظہار خیال کیا اور اس سے متعلق مختلف ہیش ٹیگز پہ لاکھوں لوگوں نے ٹوئٹ کیے۔