Saturday, April 20, 2024

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
March 2, 2019 ویب ڈیسک
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستانیوں نے سعودی ولی عہد  کو پاکستان میں شاندار انداز سے خوش آمدید کہا ،سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔ صارفین نے سعودی ولی عہد کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے،پاکستانیوں نے محمد بن سلمان کو پاکستانی معیشت کے لیے نیک شگون قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا راج رہا ، ہیش ٹیگ  کراؤن پرنس ان پاکستان اور ویلکم پرنس محمد بن سلمان  ٹاپ ٹرینڈ بنے رہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی ولی عہد کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ شہریوں  نے سعودی ولی عہد کے استقبال میں سوشل میڈیا پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، محمد بن سلمان کی تصاویر پوسٹ اور شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ عربی، انگریزی اور اردو میں ان کے لیے خیر مقدمی کلمات سے معزز مہمان اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کی بھرپور پذیرائی کی۔ سوشل میڈیا پر سعودی وفد کو خوش آمدید کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں سجائی گئی شاہراوں میں محمد بن سلمان کی تصاویر سے مزین پوسٹس کی گئی ہیں۔ صارفین نے ولی عہد کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے۔