Wednesday, May 15, 2024

سعودی ولی عہد نے کنگ عبداللہ بندرگاہ اور شہر العلاء وژن کا افتتاح کردیا

سعودی ولی عہد نے کنگ عبداللہ بندرگاہ اور شہر العلاء وژن کا افتتاح کردیا
February 12, 2019
ریاض ( 92 نیوز ) سعودی ولی عہد نے کنگ عبداللہ بندرگاہ اور شہر العلاء وژن کا افتتاح کردیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے  رابغ میں کنگ عبداللہ تجارتی بندرگاہ کا افتتاح کردیا۔اکنامک سٹی میں واقع  کنگ عبداللہ  تجارتی بندرگاہ  تزویراتی  محل وقوع اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ یہ بندرگاہ سعودی عرب کی آبادی میں متوقع اضافے کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے۔  اپنے خطاب میں ولی عہد محمد بن سلمان کاکہنا تھا کہ یہ بندرگاہ تین براعظموں ایشیا،یورپ  اور افریقہ کو آپس میں جوڑے گی ۔ کنگ عبداللہ  تجارتی بندرگاہ کے ایگزیکٹیو چیئرمین عبداللہ ریان قطب کاکہنا تھا کہ بندرگاہ کا انتظام پرائیویٹ سیکٹر کے ہاتھ میں ہوگا۔ اس موقع پر بندرگاہ کے ادارے اور متعدد کمپنیوں میں  چار معاہدے بھی ہوئے۔ ولی عہد کو اس موقع پر کنگ عبداللہ بندرگاہ کی تعارفی فلم بھی دکھائی گئی۔ ولی عہد نے تاریخی شہر العلاء میں اسٹریٹجک منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس کا مقصد اس علاقے کو تفریحی مقام بنانا ور سیاحت کو فروغ دیناہے ۔