Tuesday, May 21, 2024

سعودی ولی عہد نے پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا

سعودی ولی عہد نے پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا
February 18, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سعودی ولی عہد نے سعودیہ عرب میں قید پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔ سعودی ولی عہد کے حکم کے بعد 2107پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب  میں معمولی جرائم کی پاداش میں قید  2107پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ولی عہد محمد بن سلمان سے ویزا فیس میں کمی  کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  معمولی جرائم میں قید پاکستانیوں کی رہائی کی  بھی درخواست کی تھی۔ وزارت اطلاعات کے مطابق ولی عہد نے درخواست قبول کرتے ہوئے  پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کے احکامات جاری کر دیے ۔