Tuesday, May 21, 2024

سعودی ولی عہد نے خود کو پاکستانی سفیر کہہ کر عوام کے دل جیت لئے ، وزیر اعظم

سعودی ولی عہد نے خود کو پاکستانی سفیر کہہ کر عوام کے دل جیت لئے ، وزیر اعظم
February 18, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے  کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے  خود کو پاکستانی سفیر کہہ کر اہلیان وطن کے دل جیت لئے ہیں ۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1097363538090315778 عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ سعودی ولی عہد نے سعودیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو اپنا سمجھنے کی بات کی ہے ۔ گزشتہ شب پاکستان آمد کے بعد اپنے خطاب میں سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان نے کہا تھاکہ پاکستانی مجھے  سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیں ۔