Saturday, April 20, 2024

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی گمشدگی سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  کی گمشدگی سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں
May 18, 2018
ریاض (92 نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی گمشدگی سے متعلق قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں ۔ اُن کے ذاتی دفتر سے نئی  تصویر جاری کر دی گئی ۔ شہزادہ  محمد بن سلمان اکیس اپریل کو شاہی محل کے قریب فائرنگ کے بعد سے منظر عام سے غائب تھے ۔ اکیس اپریل کو سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہی محل کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ فائرنگ کھلونا ڈرون کو گرانے کیلئے کی گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان  منظر  سے غائب ہوگئے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر بھی وہ کہیں نظر نہیں آئے جس کے بعد  عالمی میڈٖیا پر  ہلچل مچ گئی۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ محمد بن سلمان فائرنگ کے دوران دو گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے تھے تاہم اب یہ قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں ۔ سعودی ولی عہد کے ذاتی دفتر  نے محمد بن سلمان کی نئی تصویر جاری کی ہے جس میں انہیں مصری صدر عبدالفتح السیسی، بحرین کے شاہ اور یو اے ای کے ولی عہد کیساتھ دیکھا جاسکتا ہے ۔ بیان کے مطابق  شہزادہ محمد بن سلمان کو چند روز عبدالفتح السیسی نے مصر مدعو کیا تھا۔