Friday, May 10, 2024

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا فقید المثال استقبال کیا جائیگا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا فقید المثال استقبال کیا جائیگا
February 15, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سعودی ولی عہد کی کل اسلام آباد آمد پر ان کا فقید المثال استقبال کیا جائیگا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو بنیں گے پاکستان کے سرکاری مہمان۔ مرکزی شاہراہوں پر خیر مقدمی بینرز اور بورڈ آویزاں کر دئیے گئے۔ وزیراعظم ہاوس میں گاڑڈ آف آنر بھی پیش کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر استقبال کے بعد شہزاد محمد بن سلمان کو وزیراعظم ہاؤس لایا جائیگا جہاں وزیراعظم سے ملاقات ہو گی۔ شہزادے کو ایوان صدر میں عشائیہ دینے کا پروگرام تبدیل ہو گیا۔ سعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس میں ہی عمران خان عشائیہ دیں گے جبکہ 17 فروری کو ایوان صدر میں ظہرانہ دیا جائیگا جس کے بعد وہ واپس ایئرپورٹ روانہ ہو جائیں گے۔ محمد بن سلمان کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پاکستان ایئر فورس کے طیارے سکیورٹی حصار میں لیں گے ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شایان شان طریقے سے استقبال کی تیاریاں مکمل ہو گئیں ، پاک فضائیہ شہزادہ  محمد بن سلمان کے طیارے کو سکیورٹی فراہم کرے گی جبکہ فضائیہ کا شیر دل اسکورڈن سلامی دے گا ۔ اور جے ایف 17تھنڈر طیارے فلائی پاسٹ پیش کریں گے ۔ سعودی آرمی اور اسلامی فوجی اتحاد کا 235 رکنی دستہ پہنچ گیا ،110 شاہی گارڈ بھی آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے اس شاہی دورے کے لئے تین سو پراڈو گاڑیوں کا انتظام بھی کر لیا گیا ہے ۔ ولی عہد کے لئے گاڑیاں سعودی عرب سے لائی جائیں گی  جبکہ سعودی آرمی اور اسلامی فوجی اتحاد کے 235 ارکان پر مشتمل دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے ۔ پاک سعودیہ تعلقات میں نئی جہتوں کا آغاز ہونے والا ہے،  سعودی ولی عہد کے دورے میں 20 ارب ڈالرز کے تاریخی معاہدے ہوں گے ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئیں گے ، اس دوران دونوں ممالک کے مابین 20 ارب ڈالرز کے تاریخی معاہدے ہوں گے ۔ سعودی سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے اور معاہدے کریں گے ،  دورے سے دونوں ممالک کیلئے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔