Thursday, March 28, 2024

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بحرین پہنچ گئے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بحرین پہنچ گئے
November 26, 2018
بحرین ( 92 نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  عرب ممالک کے دورے  کے دوسرے مرحلے میں  بحرین پہنچ گئے۔ شہزادہ محمد بن سلمان متحدہ عرب امارات سے بحرین پہنچے ،جہاں انہوں نے شاہ حماد بن عیسٰی الخلیفہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر بات کی گئی ۔ سعودی ولی عہد  منگل کو تیونس کا دورہ کریں  گے  ،وہ  ارجنٹائن میں ہونے والی جی 20 سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جہاں اُن کی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات متوقع ہے۔ سعودی ولی عہدصحافی جمال خشوگی کے قتل کے معاملے کے بعد برادر ممالک کا دورہ کررہے ہیں ۔