Tuesday, May 21, 2024

سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کو بھی مدعو کر لیا گیا

سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کو بھی مدعو کر لیا گیا
February 18, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کو بھی مدعو کر لیا گیا۔پارلیمانی وفد آج سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریگا۔ پارلیمانی وفد کی سربراہی چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے ، شیری رحمان ، راجہ ظفر الحق ، سینیٹر مشاہد اللہ وفد میں شامل ہوں گے ۔ سینیٹر شبلی فراز،سینیٹر اعظم سواتی اور سینیٹر اورنگزیب بھی وفد میں شامل ہیں  ۔ قومی اسمبلی سے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ، عامر ڈوگر اور وزیر مملکت علی  محمد خان ولی عہد سے ملیں گے ۔ قومی اسمبلی سے کسی اپوزیشن رکن کو وفد میں شامل نہیں کیا گیا۔