Wednesday, April 24, 2024

سعودی ولی عہد سے برطانوی وزیر اعظم کاٹیلیفونک رابطہ ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد سے برطانوی وزیر اعظم کاٹیلیفونک رابطہ ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
September 3, 2020

ریاض ( 92 نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو برطانوی وزیراعظم نے ٹیلی فون کیا   جس میں  دوطرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد اور بورس جانس نے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی ، مشرق وسطی کی تازہ صورتحال اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

 دوران گفتگو یمن کے بحران پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعاون بڑھانے کے مختلف طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔