Friday, March 29, 2024

سعودی ولی عہد اور امریکی وزیر دفاع میں ٹیلیفونک رابطہ

سعودی ولی عہد اور امریکی وزیر دفاع میں ٹیلیفونک رابطہ
September 26, 2019
ریاض ( 92 نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر  کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں  امریکی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور مارک ایسپر کے درمیان  ٹیلیفونک رابطہ ہوا  ،  امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا کہ امریکا سعودی عرب کے دفاع کیلئے سب کچھ کرنے کیلئے تیار ہے۔ مارک ایسپر نے ایران کی جارحانہ پالیسی کو روکنے پر بھی زور دیا ،  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا سعودی تیل تنصیبات پر حملہ عالمی امن کیلئے خطرناک تھا اور ایسی صورتحال سے نبٹنے کیلئے مضبوط مؤقف کی ضرورت ہے۔