Friday, April 19, 2024

سعودی وقت کے مطابق بارہ بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ پر ہو گا ، ماہرین فلکیات

سعودی وقت کے مطابق بارہ بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ پر ہو گا ، ماہرین فلکیات
May 27, 2020
 ریاض (92 نیوز) سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی وقت کے مطابق بارہ بج کر 18منٹ پر سورج خانہ کعبہ پر ہو گا۔ سورج کے اس مقام پر آنے سے مختلف  ممالک میں آباد مسلمان قبلے کی سمت  آسانی سے متعین کر سکتے ہیں ۔ جب بھی سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوتا ہے تو ایسی صورت میں خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہو جاتا ہے۔ کرہ ارض پر ہر جگہ سورج کا رخ قبلے کی طرف ہوتا ہے۔ خانہ کعبہ کے اوپر ظہر کی نماز کے وقت سورج کا زاویہ 89.93 رہتا ہے۔ خانہ کعبہ پر سورج سال میں دو مرتبہ آتا ہے۔ پہلی بار 27 مئی اور دوسری مرتبہ 15 جولائی کو آتا ہے۔