Tuesday, May 21, 2024

سعودی وفد صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی کی تحقیقات کیلئے ترکی پہنچ گیا

سعودی وفد صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی کی تحقیقات کیلئے ترکی پہنچ گیا
October 13, 2018
انقرہ (92 نیوز) سعودی صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی کے معاملے پر سعودی  وفد مشترکہ تحقیقات کیلئے ترکی پہنچ گیا۔ سعودی صحافی کی گمشدگی کے معاملے میں ترکی کیجانب سے اہم پیش  رفت کے بعد سعودی عرب پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔ سعودی  شاہی خاندان کے شہزادہ  خالد  الفیصل بھی وفد میں شامل ہیں۔ ترک حکام نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئےسعودی عر ب کیساتھ مل کر تحقیقات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ دوسری جانب ترک حکام نے دعوی کیا ہے کہ انکے پاس سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل اور تشددکی تمام ریکارڈنگ موجود ہے۔