Thursday, April 25, 2024

سعودی وزیرپٹرولیم کا گوادر کا اہم دورہ ، چائنہ بزنس کمپلیکس کے اجلاس میں شرکت کی

سعودی وزیرپٹرولیم کا گوادر کا اہم دورہ ، چائنہ بزنس کمپلیکس کے اجلاس میں شرکت کی
January 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) دوست ملک نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ، سعودی وزیر پٹرولیم نے گوادر کا اہم دورہ کیا ۔ سعودی وزیر پٹرولیم  خالد بن عبدالعزیز نے گوادر کے چائنہ بزنس کمپلیکس میں اجلاس میں شرکت کی ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کریں گے ۔ سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت سے سی پیک کی اہمیت مزید بڑھے گی ۔ اس موقع پر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ گوادر آئل سٹی کے معاہدے پر آئندہ  ماہ دستخط ہوں گے ۔