Friday, April 19, 2024

سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان السعود اسلام آباد پہنچ گئے

سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان السعود اسلام آباد پہنچ گئے
August 29, 2016
  اسلام آباد(92نیوز) سعودی عرب کےوزیردفاع شہزادہ  محمد بن سلمان السعود اسلام آبادپہنچ گئے۔ تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کے وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان خصوصی دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ ایئرپورٹ پروزیردفاع خواجہ آصف اوراعلیٰ حکام نے مہمان وزیردفاع شہزادہ محمدبن سلمان کااستقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیردفاع پاکستان میں اپنے دورے کے دوران صدر ،وزیراعظم اور آرمی چیف سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور پاکستان کے اعلیٰ حکام کو سعودی ولی عہد کا خاص پیغام بھی پہنچائیں گے ۔  مہمان وزیر دفاع کو کل وزیراعظم میاں نواز شریف عشائیہ بھی دیں گے ۔