Friday, April 26, 2024

سعودی وزیرخزانہ کی قیادت میں وفد کی گوادرآمد،فری اکنامک زون سے متعلق بریفنگ دی گئی

سعودی وزیرخزانہ کی قیادت میں وفد کی گوادرآمد،فری اکنامک زون سے متعلق بریفنگ دی گئی
October 2, 2018
گوادر ( 92 نیوز) سعودی وزیرخزانہ کی قیادت میں تجارتی وفد گوادر پہنچا جہاں  چیئرمین پورٹ اتھارٹی نے وفد کو فری اکنامک زون سے متعلق بریفنگ دی ۔ سی پیک میں تیسرے اسٹریٹجک پارٹنر اور پاکستان کے اہم اتحادی سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد گوادر پہنچا، وفد کی قیادت سعودی وزیرخزانہ کررہے  تھے جبکہ وزیر پیٹرولیم سمیت سمیت دیگر اہم وزرا وفد کا حصہ تھے ۔ وفد نے گوادر پورٹ کے رواٹ ڈی سالینیشن پلانٹ کا دورہ کیا ،  گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین وفد کو گوادر پورٹ فری اکنامک زون کے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں متعدد معاہدے ہونے جارہے ہیں ، معاشی ثمرات پورے خطے پر آئیں گے۔