Sunday, May 19, 2024

سعودی وزیرخارجہ کی تاریخ دورے پر بغداد آمد ، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں

سعودی وزیرخارجہ کی تاریخ دورے پر بغداد آمد ، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں
February 25, 2017
  بغداد (ویب ڈیسک)سعودی وزیر خارجہ کی  تاریخی دورے پر بغداد آمد اپنے عراقی ہم منصب کے علاوہ وزیر اعظم حیدر العبادی سے بھی ملاقات کی  ادھر عراقی افواج کی موصل کو داعش سے چھڑانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق 2003میں امریکی حملے کے نتیجے میں صدام حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد یہ کسی اعلیٰ سعودی عہدیدار کا پہلا دورہ عراق تھا۔ عادل الجبیر  اور  عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے درمیان ملاقات میں داعش کے خلاف جنگ اور خطے میں قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے اپنے عراقی ہم منصب ابراہیم الجعفری سے بھی ملاقات کی ،دوسری جانب عراقی اور اتحادی  فورسزکی مغربی موصل کو داعش سے آزادکروانے کیلئے پیش قدمی تیزی سے جاری ہے جس  کی وجہ سے مامون اور وادی حجر سے عا م شہری محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہورہے ہیں۔