Sunday, May 5, 2024

پارلیمنٹ میں پاس کی گئی قرارداد پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے:سعودی وزیر مذہبی امور

پارلیمنٹ میں پاس کی گئی قرارداد پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے:سعودی وزیر مذہبی امور
April 12, 2015

اسلام آباد(92نیوز)سعودی عرب کے وزیر مذہبی امورنے کہا ہے کہ پارلیمںٹ میں پاس کی گئی قرارداد پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ۔

اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صالح عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا کہ وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو خاص پیغام لے کر نواز شریف کے پاس آئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطاق سعودی وزیرمذہبی امورصالح عبداللہ بن عبد العزیز وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر  پاکستانی حکام سے ملاقات کرینگے۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق سعودی وزیرمذہبی امورصالح عبداللہ بن عبد العزیز وزیر اعظم پاکستان کو سعودیہ کے فرمانروا کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔

اس سے قبل سعودی وزیر مذہبی امورنے 9 اپریل کو پاکستان پہنچنا تھا مگر دورے کی تاریخ کو تبدیل کر دیا گیا اور وہ آج بارہ اپریل کو اسلام آباد میں پہنچ گئےہیں۔