Sunday, September 8, 2024

سعودی وزیر دفاع ہنگامی دورہ پاکستان کے بعد وطن روانہ

سعودی وزیر دفاع ہنگامی دورہ پاکستان کے بعد وطن روانہ
January 10, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان  دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے ہیں ۔ سعودی وزیر  پونے 6گھنٹے کے لیے پاکستان آئے جہاں انکی  کی وزیر اعظم اور آرمی چیف سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں ۔ وزیراعظم نواز شریف نے سعودی وزیر کو یقین دلایا کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں  سعودی عرب  کے ساتھ کھڑا ہے۔ سعودی وزیر دفاع کو ان کے پاکستانی ہم منصب اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے الوداع کیا ۔