Friday, April 19, 2024

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان ملتوی

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان ملتوی
January 3, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے۔ انہوں نے آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد آنا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے۔ دورہ سعودی حکام کی درخواست پر ملتوی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں دہشت گردی سے نمٹنے‘ داعش کے خلاف اتحاد‘ افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل‘ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دیگر علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ سعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم نوازشریف‘ مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور دیگر پاکستانی حکام سے ملاقات کرنا تھی۔