Tuesday, March 19, 2024

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان دورہ پاکستان کے بعد وطن واپس روانگی

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان دورہ پاکستان کے بعد وطن واپس روانگی
July 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان دورہ پاکستان کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔

سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان میں مصروف دن گزارا، وہ وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود اور وزارت خارجہ کے حکام سے ملے۔

ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات،افغانستان کی صورتحال سمیت اہم اُمور پر تبادلہ خیال کیا، ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی، وزارت خارجہ کے حکام اور سعودی سفیر نے الواداع کیا۔