Thursday, March 28, 2024

سعودی وزیر حج نے مسلم ممالک کو عمرہ اور حج معاہدے کرنے سے منع کر دیا

سعودی وزیر حج نے مسلم ممالک کو عمرہ اور حج معاہدے کرنے سے منع کر دیا
April 1, 2020

ریاض ( 92 نیوز) سعودی وزیر حج  ڈاکٹر صالح بن بنتین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر بچاؤ ممکن بنا رہی ہے اس حوالے سے مسلمان ممالک کو چاہئے کہ وہ عمرہ اور حج معاہدے نہ کریں ۔

سعودی وزیر حج ڈاکٹر صالح بن بنتین  نےمکہ مکرمہ میں صحن کعبہ میں سعودی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مسلمان ممالک سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے بچنے کے اقدامات کریں،سعودی حکومت کو رونا ست نمٹنے کیلئے تیارہے۔عمرہ زائرین کو انکی رقوم واپس کی جائیں گی ۔

سعودی وزیر حج  کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں انسانی جانوں کے تحفظ کا درس دیتا ہے اور اس وقت دنیا کو کورونا وائرس سے شدید خطرات لاحق ہیں،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں موجود کورونا وائرس سے متاثرہ عمرہ زائرین کی بھرپور دیکھ بھال کررہے ہیں۔

سعودی وزیرحج کاکہناتھا کہ حالات نارمل ہوتے ہی دنیا بھرکوحج پالیسی سے آگاہ کر دیا جائے گا، انہوں نے مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ جب تک حالات کنٹرول میں نہیں آتے تب تک عمرہ اور حج کے  معاہدے نہ کریں۔